Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹکور قبرستان کی حصار بندی تنازعہ کی یکسوئی

اوٹکور قبرستان کی حصار بندی تنازعہ کی یکسوئی

اوٹکور ۔ 9 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور مستقر مسلم قبرستان کی حصاری بندی کیلئے برسوں سے پایا جانے والا تنازعہ کی بالآخر اوٹکور کے ہندو مسلم بااثر حضرات کے زبردست مثالی یکجہتی و کامیاب مساعی و مداخلت سے یکسوئی عمل میں آئی ۔ اس طرح اوٹکور قبرستان نزد چیک پوسٹ قریب عیدگاہ اہلحدیث اوٹکور کے قبرستان کی حصاربندی و چار دیواری کی سن

اوٹکور ۔ 9 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور مستقر مسلم قبرستان کی حصاری بندی کیلئے برسوں سے پایا جانے والا تنازعہ کی بالآخر اوٹکور کے ہندو مسلم بااثر حضرات کے زبردست مثالی یکجہتی و کامیاب مساعی و مداخلت سے یکسوئی عمل میں آئی ۔ اس طرح اوٹکور قبرستان نزد چیک پوسٹ قریب عیدگاہ اہلحدیث اوٹکور کے قبرستان کی حصاربندی و چار دیواری کی سنگ بنیاد تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس کی صدارت جناب محمد منیر فاروقی صدر قبرستان اوٹکور نے کی ۔ اس اجلاس میں بحیثیت مہمانان خصوصی کے رکن اسمبلی مکھتل جناب رام موہن ریڈی ، جناب نظام پاشاہ کانگریس ، جناب محمد غوث ربانی وقف بورڈ چیرمین ضلع محبوب نگر ، سرپنچ اوٹکور ایم بھاسکر ، ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی زیڈ پی ٹی سی ، جناب خلیل کانگریس نائب صدر ضلع ، جناب ڈاکٹر رحمن صدیقی کوآپشن ممبر ، گوئیا ، رادھاکرشنا ، ایم بال ریڈی سابق سرپنچ ارویندر کمار سابق زیڈ پی ٹی سی ، جناب محمد محمود وقف بورڈ ڈائرکٹر ، جناب دیوری ملیا انچارج زیڈ پی ٹی سی مکھتل ، جناب محمد خورشید نائب صدر کمیٹی جناب محمد ابراہیم ، سابقہ رکن اسمبلی دیاکر ریڈی تلگودیشم سکریٹری کاظم حسین ، ناصر خان ، قاضی خالق ، نائب سرپنچ گریال اور قبرستان کمیٹی نے ممبران شہ نشین پر موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مکھتل رام موہن ریڈی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوٹکور کے مسلم قبرستان کی حصار بندی کا یہ ایک بڑا مسئلہ تھا اور کئی برسوں سے حل نہیں ہورہا تھا ۔ ہندو مسلم برادران نے آپس میں مل بیٹھ کر اس زیرالتواء مسئلہ بہت آسانی کے ساتھ صاف و شفاف انداز میں واضح کرتے ہوئے ایک تصفیہ کے بعد اس کا حل کیا گیا ہے ۔ اس طرح ہندو مسلم اور کمیٹی کو بھرپور مبارکباد دیتا ہوں اور کہا کہ اس قبرستان کی حصاربندی کیلئے کانگریس دور اقتدار میں 5 لاکھ روپیوں کی منظوری کی گئی تھی اور انہوں نے اس فنڈ کو جلد از جلد استعمال کرنے کی ہدایت کی اور مزید انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی کوششوں کے ساتھ حصار بندی کیلئے ہر سال بھی 5 لاکھ روپئے اپنے اقتدار تک رہتے ہوئے اور دیتا رہونگا ۔ سابق رکن اسمبلی دیاکر ریڈی ٹی ڈی پی قبرستان کمیٹی کی نمائندگی پر ایک بورویل موٹر کی تنصیب کی ۔ جناب ویوری ملیا انچارج ٹی آر ایس مکھتل نے بھی امداد کا وعدہ کیا ۔ نشہ نشین پر تمام حضرات اور مہمانوں کی کثرت سے شالپوشی و تہنیت پیش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT