Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹکور منڈل بی جے پی کے انتخابات کا انعقاد

اوٹکور منڈل بی جے پی کے انتخابات کا انعقاد

اوٹکور۔25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل کے بی جے پی کے انتخابات عمل میں آئے ۔ متفقہ طور پر جناب سی لکشمن کو منڈل بی جے پی پریسیڈنٹ کا انتخاب کیا گیا ۔ اس موقع پر ریاستی بی جے پی قائد مسٹر ننگی ریڈی ‘ مکتھل حلقہ بی جے پی انچارج سوما شیکھر گوڑ نے شرکت کی ۔ بعد ازاں قائدین نے اجلاس سے مخاطب ہوکر کہا کہ بی جے پی پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اور عوامی خدمات کو روبہ عمل لانے کی ضرورت ہے ۔ بی جے پی کارکنوں کو چاہیئے کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کریں ۔ انہوں نے نومنتخبہ صدر سی لکشمن کو مبارکباد و نیک تمناؤں کا اظہارکیا ۔

TOPPOPULARRECENT