Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹکور میںمسلم مجاہدین آزادی نظر انداز

اوٹکور میںمسلم مجاہدین آزادی نظر انداز

اوٹکور ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : اوٹکور منڈل کے دفتر منڈل پریشد میں مجاہدین آزادی کے تصاویر آویزاں ہیں ۔ مگر صرف مسلم مجاہدین آزادی کو نظر انداز کیا گیا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ملک کی آزادی کے لیے مسلم قائدین نے تن من دھن کی بازی لگائی اور کانگریس پارٹی کے دو مرتبہ صدر بننے والے ملک کی آزادی کے لیے ہر اول دستہ کی قیادت کرنے وا

اوٹکور ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : اوٹکور منڈل کے دفتر منڈل پریشد میں مجاہدین آزادی کے تصاویر آویزاں ہیں ۔ مگر صرف مسلم مجاہدین آزادی کو نظر انداز کیا گیا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ملک کی آزادی کے لیے مسلم قائدین نے تن من دھن کی بازی لگائی اور کانگریس پارٹی کے دو مرتبہ صدر بننے والے ملک کی آزادی کے لیے ہر اول دستہ کی قیادت کرنے والے مولانا ابوالکلام آزاد کو بھی نظر انداز کیا گیا ۔ جب کہ مقامی صدر نشین منڈل پریشد کا تعلق سیاسی جماعت کانگریس سے ہے ۔ دفتر منڈل پریشد اوٹکور اور دفتر تحصیلدار اوٹکور جہاں اردو داں طبقہ کا کافی آنا جانا رہتا ہے ۔ دفاتر کے نام اردو میں موجود نہیں ہے ۔ جب کہ ضلع محبوب نگر میں اردو دوسری سرکاری زبان کے طور پر ہے ۔ اوٹکور مستقر پر اردو داں طبقہ کی آبادی تقریبا 40 فیصد ہے ۔ اس کے باوجود سرکاری دفاتر کے سائن بورڈ پر اردو تحریر موجود نہیں ہے ۔ ضلع کلکٹر کے واضح احکامات ہونے کے باوجود سرکاری عہدیداروں کا اردو کے تئیں متعصبانہ رویہ ناقابل فہم ہے ۔ اردو داں طبقہ کی جانب سے سرکاری عہدیداروں سے نمائندگی کے باوجود کوئی پہل نہیں ہورہی ہے ۔ ضلع کلکٹر سے مقامی محبان اردو کا پر زور مطالبہ ہے کہ سرکاری دفاتر اور آر ٹی سی کی بسوں پر اردو میں تحریر کروائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT