Tuesday , December 11 2018

اوٹکور میں اجتماع برائے خواتین کا انعقاد

اوٹکور ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور جامعہ عائشہ سلفیہ میں ایک اجتماع عام برائے خواتین منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت محترمہ امۃ الرقیب عالمہ و فاضلہ حیدرآباد نے کی ۔ طالبہ ثناء بیگم کی تلاوت کلام پاک سے اجتماع کا آغاز ہوا ۔ ناہدہ و فرحاناز نے حمد باری تعالی اور سمرین و رضوانہ نے نعت شریف پیش کی ۔ محترمہ عارفہ محمدی کے استقبالیہ

اوٹکور ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور جامعہ عائشہ سلفیہ میں ایک اجتماع عام برائے خواتین منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت محترمہ امۃ الرقیب عالمہ و فاضلہ حیدرآباد نے کی ۔ طالبہ ثناء بیگم کی تلاوت کلام پاک سے اجتماع کا آغاز ہوا ۔ ناہدہ و فرحاناز نے حمد باری تعالی اور سمرین و رضوانہ نے نعت شریف پیش کی ۔ محترمہ عارفہ محمدی کے استقبالیہ کلمات کے بعد طالبات نے مختلف عنوانات پر اظہار خیال کیا ۔ صدارتی خطاب میں امۃ الرقیب عالمہ حیدرآباد نے کہا کہ زمانہ جاہلیت میں لڑکیوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا مگر اسلام نے عورت کو ایک بلند مقام و مرتبہ عطا کیا ۔ جدید دور کی عصری تعلیم اور ٹی وی کی برائی کی وجہ سے معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے ۔ جس کیلئے لڑکیوں کو دینی تعلیم حاصل کرنا بے حد ضروری ہے ۔ محترمہ امۃ الرقیب نے عقیدہ توحید کو ہی نجات کا واحد راستہ قرار دیا ۔ جلسہ کی کارروائی عارفہ محمدی نے چلائی اور آخر میں طالبات جامعہ عائشہ سلفیہ نے ترنم میں ترانہ جامعہ عائشہ پیش کیا ۔ مہرالنساء گنتہ کے تشکرانہ کلمات کے بعد جلسہ خواتین اختتام پذیر ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT