Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹکور میں عازمین حج کی تہنیتی تقریب

اوٹکور میں عازمین حج کی تہنیتی تقریب

اوٹکور 19 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور میں عازمین حج کی گلپوشی و شال پوشی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ الحاج محمد حشمت اللہ کلوال نائب صدر سوسائٹی حج کی سعادت کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔ موصوف کی گلپوشی جناب الحاج محمد خورشید گدوال نائب صدر سوسائٹی  ملت اسلامیہ نے کی اور امن عالم اور مسلمانوں کے لئے خوشحالی ترقی کے لئے دعائیں کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر محمد ابراہیم مکتھل صدر شعبہ حفظ مدرسہ فیض الھدیٰ، محمد انور میاں صدر مدرس، ابراہیم، بشیر احمد تاڑپتری کے علاوہ اساتذہ مدرسہ اور دیگر حضرات کی کثیر تعداد تھی۔

TOPPOPULARRECENT