Saturday , December 15 2018

اوٹکور میں عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مشورہ

اوٹکور ۔ 24 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور منڈل پریشد آفس میں ہماراگاؤں ہمارا منصوبہ کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔بحیثیت مہمانان خصوصی رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی نے شرکت کی اس موقع پر اوٹکور منڈل کے تمام سرپنچوں کے علاوہ ایم پی ٹی سی اراکین نے بھی شرکت کی ۔ اس پروگرام میں رکن زیڈ پی ٹی سی رکن ڈاکٹر سوریہ پرک

اوٹکور ۔ 24 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور منڈل پریشد آفس میں ہماراگاؤں ہمارا منصوبہ کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔بحیثیت مہمانان خصوصی رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی نے شرکت کی اس موقع پر اوٹکور منڈل کے تمام سرپنچوں کے علاوہ ایم پی ٹی سی اراکین نے بھی شرکت کی ۔ اس پروگرام میں رکن زیڈ پی ٹی سی رکن ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی ، وجئے لکشمی ، اسپیشل آفیسر سدھاکر ، تحصیلدار اوٹکور بی راملو موجود تھے مقامی سرپنچوں نے اپنے اپنے مقامات کے زیرالتواء مسائل جیسے پانی ، برقی ، بی ٹی روڈ ، اسکولوں اور کالجوں کے مسائل پر رکن اسمبلی اور اسپیشل آفیسر کے روبرو درخواستیں پیش کی گئی ۔ ایم بھاسکر اوٹکور سرپنچ نے مقامی طور پر اوٹکور کے مسائل کو پیش کرتے ہوئے فوراً حل کرنے رکن اسمبلی سے گذراش کی ۔ جناب چٹم رام موہن ریڈی اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاوں کی ترقی اور دیہاتوں کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک دوسرے کو آگے آنے کا مشورہ دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT