اوٹکور میں مسلمانوں کے ووٹس فیصلہ کن

اوٹکور۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد اور منڈل پریشد اوٹکور میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا بھرپور حصہ لے گی۔ اوٹکور میں ایم پی ٹی سی کیلئے جملہ تین وارڈز ہیں جس میں سے وارڈ نمبر1 جنرل ہے اور وارڈ نمبر میں 2 بی سی خاتون کیلئے ریزرویشن ہے۔ وارڈ 2 میں مسلمانوں کے ووٹ فیصلہ کن رہیں گے جس کے لئے ہر سیاسی پارٹی مسلمانوں کو ٹکٹ دینے تیار ہ

اوٹکور۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد اور منڈل پریشد اوٹکور میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا بھرپور حصہ لے گی۔ اوٹکور میں ایم پی ٹی سی کیلئے جملہ تین وارڈز ہیں جس میں سے وارڈ نمبر1 جنرل ہے اور وارڈ نمبر میں 2 بی سی خاتون کیلئے ریزرویشن ہے۔ وارڈ 2 میں مسلمانوں کے ووٹ فیصلہ کن رہیں گے جس کے لئے ہر سیاسی پارٹی مسلمانوں کو ٹکٹ دینے تیار ہے۔ جس میں ویلفیر پارٹی نے بھی اپنے نمائندہ کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ کنوینر WPI جناب امتیاز نے ایک اجلاس طلب کرکے تمام معززین شہر اور دیگر اصحاب سے مشورہ طلب کیا جس پر طئے پایا گیا کہWPI کے امیدواروں کو کھڑا کیا جائے جس پر طئے کیا گیا کہ حق و انصاف کیلئے ویلفیر پارٹی کے امیدوار کھڑے کئے جائیں۔ عوام نے کہا کہ حالیہ انتخابات گرام پنچایت سے بلامقابلہ WPI کے وارڈ ممبر جناب محمد منصور کو کامیاب بنایا گیا۔ ہوسکتا ہے کہ ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کیلئے بھی منتخب ہو۔ اس موقع پر جناب محمد منصور علی تاڑپٹری وارڈ ممبر ویلفیر پارٹی کے علاوہ WPIکے ذمہ داران اور دیگر معززین شہر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT