Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹکور میں وظائف کے درخواستوں کی تنقیح مکمل

اوٹکور میں وظائف کے درخواستوں کی تنقیح مکمل

اوٹکور ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے معمر حضرات ، بیوگان اور معذور افراد کیلئے زائد رقم دینے کا وعدہ کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے دوبارہ تنقیح کرتے ہوئے سروے مکمل کیا ہے ۔ تاحال ان حضرات کو وظیفہ حاصل نہ ہوسکا معمر غریب بے سہارا ، بیواوؤں کو حکومت کے جانب سے دیئے جانے والے وظائف کا انتظار کررہے ہیں ۔ دو ماہ گ

اوٹکور ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے معمر حضرات ، بیوگان اور معذور افراد کیلئے زائد رقم دینے کا وعدہ کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے دوبارہ تنقیح کرتے ہوئے سروے مکمل کیا ہے ۔ تاحال ان حضرات کو وظیفہ حاصل نہ ہوسکا معمر غریب بے سہارا ، بیواوؤں کو حکومت کے جانب سے دیئے جانے والے وظائف کا انتظار کررہے ہیں ۔ دو ماہ گذرنے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے وظیفہ تقسیم کئے جانے کی تاریخ کا صحیح اعلان نہ ہونے سے بے چینی پائی جاتی ہے ۔ عہدیداروں کی جانب سے اعلانات اخبار میں شائع ہورہے ہیں کہ اس ماہ کی آخری تاریخ سے وظیفہ تقسیم کیا جائیگا ۔ جس پر بھی عوام کو بھروسہ نہیں ہے ۔ اس طرح نارائن ڈیویژن میں ایک لاکھ 30 ہزار وظیفہ کیلئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں تقریباً 71 ہزار سے زائد درخواستوں کی منظوری کا نشانہ عہدیداروں کو مطلع کیا ہے اس طرح اوٹکور منڈل کے ذمہ دار PDP وجئے لکشمی کے مطابق اوٹکور منڈل میں 4,075 وظیفہ کیلئے درخواستوں کی تنقیح کا کام مکمل ہوچکاہے ہر مستحق کو وظیفہ دیئے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT