Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹکور کے تاریخی عاشورخانہ میں علموں کی ایستادگی

اوٹکور کے تاریخی عاشورخانہ میں علموں کی ایستادگی

اوٹکور۔29اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر اوٹکور میں یکم محرم الحرام سے تاریخی علم مبارک امام حسنؓ وحسینؓ تاریخی عاشورخانہ محلہ بڑے پیر میں ایستادہ کئے گئے ۔ متولی عاشورخانہ جناب یوسف بڑے پیر نے ’’سیاست نیوز‘‘ کو بتایا کہ 9اور 10محرم کو جلوس سواری علم مبارک کے وقت احمد آباد ‘ گجرات ‘ آندھراپردیش ‘مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے عقیدت من

اوٹکور۔29اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر اوٹکور میں یکم محرم الحرام سے تاریخی علم مبارک امام حسنؓ وحسینؓ تاریخی عاشورخانہ محلہ بڑے پیر میں ایستادہ کئے گئے ۔ متولی عاشورخانہ جناب یوسف بڑے پیر نے ’’سیاست نیوز‘‘ کو بتایا کہ 9اور 10محرم کو جلوس سواری علم مبارک کے وقت احمد آباد ‘ گجرات ‘ آندھراپردیش ‘مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد رہتی ہے ۔ اس لئے عاشورخانہ کے قریب مزید گرام پنچایت سے زائد نلوں کی تنصیب ‘ روشنی کیلئے مزید اسٹریٹ لائٹس کو لگانے اور عاشورخانہ کے پاس غیر مجاز قبضہ اور راستوں پر پڑھے پتھروں کو نکالنے کیلئے سرپنچ مقامی کو واقف کروایا اور جلوس کے گزرتے وقت راستوں کی صفائی اور کشادہ کرنے پر زور دیا ۔ سرکاری دواخانہ کے ذمہ داروں سے اور گرام پنچایت کے عملہ کو متحرک رہتے ہوئے بلیچنگ پاؤڈر کے استعمال اور پینے کے پانی کی صفائی پر زور دیتے ہوئے مقامی سرپنچ بھاسکر کو ایک یادداشت پیش کی اور مقامی ایس آئی مدھو سدھن سے ملاقات کرتے ہوئے دو یوم پولیس کے زائد دستوں کی تعیناتی پر زور دیا گیا ۔ سی آئی نے بھی بتایا کہ تاریخی محرم کے دوران معقول بندوبست کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT