Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹکور کے غرباء میں رمضان راشن کی گھر گھر تقسیم

اوٹکور کے غرباء میں رمضان راشن کی گھر گھر تقسیم

اوٹکور ۔ 13جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد منصور علی تاڑپتٹری امیر مقامی جماعت اسلامی اوٹکور کی اطلاع کے بموجب ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر ہر سال کی طرح امسال بھی مختلف محلہ جات خصوصاً غریب و مستحق افراد جن میں اکثر غریب تر صورتحال سے دوچار ہیں‘ سروے کرتے ہوئے بیواؤں اور یتیموں کا جائزہ کیا گیا ۔ ان تمام غریب خاندانوں میں رمضان راشن کٹ اور عید کٹ کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ یہ کٹ جملہ 1300/- روپئے کی مالیت کی تھی ‘ کٹ میں چاول ‘ گیہوں کا آغاز ‘ دالیں ‘ تیل ‘ پیاز ‘ شکر اس طرح جملہ 20 غذائی اشیاء پر مشتمل تھی ۔ اس کے علاوہ فطرہ اجتماعی ظور پر وصول کیا گیا ۔ رات کے اوقات میں کٹ بناکر غرباء میں جماعت اسلامی کے اور ایس آئی او کے ذمہ داروں نے گھر گھر پہنچ کر ادا کئے گئے ہیں ۔ جناب منصور علی امیر مقامی نے زکوٰۃ اور فطرہ اور رمضان کٹ کی تقسیم کے سلسلہ میں تمام مخیر حضرات جنہوں نے دل کھول کر اس کارخیرم میں بھرپور حصہ لیا تھا اور تمام ارکان و کارکنان جماعت اور ایس آئی او کے ذمہ داران نے سروے کا کام انجام دیتے ہوئے مستحق افراد تک رمضان راشن اور عید کٹ کی تقسیم کرکے شکریہ ادا کیا ۔

کاچیگوڑہ ۔نظام آباد پیاسنجر ٹرین کی کریم نگرتک توسیع
نظام آباد : 13؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )نظام آباد کاچی گوڑہ کے درمیان چلائی جانے والی پاسنجر ٹرین کو کریم نگر تک توسیع کی جارہی کہے کر ڈی آرا یم اروند جین نے بتایا ۔ واضح رہے کہ کریم نگر پدا پلی ریلوے لائن کی تکمیل کے بعد رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے نظام آباد کاچی گوڑہ ٹرین کو کریم نگر تک توسیع کرنے کی ریلوے عہدیداروں سے نمائندگی کی تھی جس پر ریلوے عہدیداروں نے کاچی گوڑہ نظام آباد پاسنجر ٹرین کو کریم نگر تک توسیع کرتے ہوئے 15 ؍ جون سے اس کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT