Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / اوٹی میں واٹر ٹینکر مالک پر حملہ 16 افراد بشمول 14 غنڈے گرفتار

اوٹی میں واٹر ٹینکر مالک پر حملہ 16 افراد بشمول 14 غنڈے گرفتار

ادھگا منڈلم ( تاملناڈو ) ۔ 24 ۔ مارچ : (سیاست ڈاٹ کام ) : مدوائی سے 16 افراد بشمول 4 غنڈوں کو 3 افراد پر حملہ اور ایک شیڈ کو منہدم کردینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک ایڈوکیٹ اشوین نے یہ شکایت درج کروائی ہے کہ پہاڑی ٹاون میں واٹر ٹینکرس کا مالک میناکشی سندرم اپنی گاڑیاں سڑک پر پارکنگ کردیتا ہے جس کے باعث ان کے مکان اور دفتر جانے کا راستہ بند ہوجاتا ہے ۔ اعتراض کرنے کے باوجود میناکشی پارکنگ سے باز نہیں آیا تو اشوین نے ضلع انتظامیہ سے ارتھ موور استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تاکہ اپنے مکان کے قریب کے راستہ کو مسطع کیا جاسکے جس نے میناکشی کے ایک لاری شیڈ کو بھی منہدم کردیا ۔ شیڈ میں محو خواب ایک شخص وگنیش ملبہ میں دب کر زخمی ہوگیا جسے فی الفور ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ اس واقعہ پر جب میناکشی نے اشوین سے وضاحت طلب کی تو بعض غنڈوں نے جنہیں مدورائی سے کرایہ پر حاصل کیا گیا تھا مار پیٹ شروع کردی ۔ حملہ میں زخمی میناکشی اور ان کے بھائی کو بھی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ۔ اس موقع پر غنڈوں نے ایک معمر خاتون پر بھی حملہ کردیا جس نے لڑائی کو روکنے کی کوشش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT