Saturday , January 19 2019

اوٹ لک کے خلاف سمیتا سبھروال کے شوہر کا بھی مقدمہ درج

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : خاتون آئی اے ایس عہدیدار کے خلاف نیوز میگزین میں متنازعہ کارٹون کی اشاعت کے معاملہ نے نیاموڑ اختیار کرلیا ہے ۔ خواتین تنظیموں کے جاری احتجاج کے بعد اب اس خاتون عہدیدار کے شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنٹرل کرائم اسٹیشن سی سی ایس پولیس نے ڈاکٹر اکون سبھروال کی شکایت پ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : خاتون آئی اے ایس عہدیدار کے خلاف نیوز میگزین میں متنازعہ کارٹون کی اشاعت کے معاملہ نے نیاموڑ اختیار کرلیا ہے ۔ خواتین تنظیموں کے جاری احتجاج کے بعد اب اس خاتون عہدیدار کے شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنٹرل کرائم اسٹیشن سی سی ایس پولیس نے ڈاکٹر اکون سبھروال کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ اسپیشل سکریٹری چیف منسٹر تلنگانہ محترمہ سمیتا سبھروال کے خلاف اوٹ لوک میگزین نے ایک متنازعہ کارٹون شائع کیا تھا جس کے بعد خواتین تنظیموں نے اپنا احتجاج بلند کیا ۔ آج سی سی ایس پولیس نے خاتون آئی اے ایس عہدیدار کے شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT