Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اوپل اسٹیڈیم مہربند کردیا جائے گا

اوپل اسٹیڈیم مہربند کردیا جائے گا

پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے ایچ سی اے کو 8 دن کی مہلت
حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) ایسے وقت جبکہ آئی پی ایل کرکٹ سیریز قریب ہے کرکٹ کے شیدائیوں کے لئے ایک بُری خبر ہے، اگر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے حکام آئندہ ہفتہ تک پراپرٹی ٹیکس 14 کروڑ 26 لاکھ روپئے ادا نہ کئے تو اوپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم مہربند کردیا جائے گا اور وہاں میچس پر پابندی لگادی جائے گی۔ انڈسٹریل ایریا لوکل اتھاریٹیز اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ٹیکس کی رقم وصول کرنے کے لئے حرکت میں آچکے ہیں۔ نوٹس دینے کے دوسرے ہی دن دونوں اداروں کے حکام نے اوپل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایچ سی اے نے 2009 ء سے ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔ گزشتہ سال بعض منقولہ جائیدادیں ضبط کی گئیں لیکن اس کے باوجود ایچ سی اے ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ اگر ایچ سی اے نے پراپرٹی ٹیکس ادانہ کیا تو ایچ سی اے دفتر مقفل کردیا جائے گا اور ساز و سامان ضبط کرلیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT