Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / اوپل میں شیرخوار پانی کے سمپ میں گرکر فوت

اوپل میں شیرخوار پانی کے سمپ میں گرکر فوت

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں ایک شیرخوار لڑکا پانی کے سمپ میں گرنے کے سبب فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایک سالہ شیوا جو اوپل علاقہ کے ساکن بالا کرشنا کا بیٹا تھا، 7 اکٹوبر کے دن یہ لڑکا اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ پانی کے سمپ میں مشتبہ طور پر گر پڑا جسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران کل رات نیلوفر ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT