Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / اوپنرس کا مسئلہ ہندوستان کیلئے تشویش کا باعث : وینکٹ رگھوان

اوپنرس کا مسئلہ ہندوستان کیلئے تشویش کا باعث : وینکٹ رگھوان

چینائی۔5فبروری( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرینواس وینکٹ راگھون نے مہیندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت ہندوستانی ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ 2015ء میں مظاہروں اور امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظاہروں میں استقلال کا فقدان ٹیم کیلئے باعث تشویش ہے ۔ علاوہ ازیں چند دنوں میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں ہندوستا

چینائی۔5فبروری( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرینواس وینکٹ راگھون نے مہیندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت ہندوستانی ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ 2015ء میں مظاہروں اور امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظاہروں میں استقلال کا فقدان ٹیم کیلئے باعث تشویش ہے ۔ علاوہ ازیں چند دنوں میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ اوپنرس کا ہے کیونکہ ٹیم کو ہنوز بہتر اوپنرس کی جوڑی دستیاب نہیں ہوئی ہے ۔ 1975ء میں افتتاحی ورلڈ کپ اور اُس کے بعد 1979ء میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان راگھون نے کہاکہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز اور اس کے بعد سہ رخی سیریز میں میزبان آسٹریلیا کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف منعقدہ مقابلوں میں ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرپائی ہے اور ٹیم کے مظاہروں میں استقلال کا فقدان اس کیلئے تشویش کا باعث ہے ۔ راگھون جن کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم مذکورہ بالا ورلڈ کپ ٹورنمنٹس میں گروپ مرحلے سے آگے بڑھ نہیں پائی تھی تاہم انہوں نے موجودہ ٹیم کے متعلق کہا ہے کہ سیمی فائنل کی چار ٹیموں کے متعلق پیش قیاسی کرنا آسان ہے ۔ ابتدائی دو ٹیمیں میزبان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ہوں گی جن کے مظاہرے بہترین ہے جب کہ آسٹریلیا کو گھریلو میدانوں پر کھیلنے کا فائدہ دستیاب رہے گا ۔ تیسری ٹیم ٹورنمنٹ کی دوسری میزبان ٹیم ہوگی جو کہ نیوزی لینڈ ہے ‘ جب کہ چوتھی ٹیم کیلئے ہندوستان کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا جب کہ انگلینڈ بھی یہ مقام حاصل کرنے کے موقف میں ہے ۔ راگھون کے بموجب ٹاپ آرڈر اور بولنگ کے مسائل ہندوستان کو دفاعی مہم کیلئے نقصان پہنچاسکتے ہیں جب کہ مڈل آرڈر میں ویراٹ کوہلی ‘ سریش رائنا اور روہت شرما کی موجودگی ٹیم کی طاقت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT