Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اوپن اسکول دسویں اور انٹر امتحان کی فیس ادخال کی تاریخ میں توسیع

اوپن اسکول دسویں اور انٹر امتحان کی فیس ادخال کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد 22 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت منعقد ہونے والے دسویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے فیس داخل کرنے کی تاریخ میں مزید 5 یوم کی توسیع دی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں جاری کردہ اعلامیہ کی روشنی میں ایک ہزار 1000 روپئے جرمانے کے ساتھ فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ گزشتہ دن یعنی 21 اگسٹ کو ختم ہوگئی۔ لہذا اب فیس داخل کرنے کی تاریخ میں مزید پانچ دن کی توسیع کے بعد جرمانے کے ساتھ فیس 26 اگسٹ تک داخل کی جاسکتی ہے۔ اوپن اسکول سوسائٹی ذرائع نے کہاکہ ماہ اکٹوبر کے پہلے ہفتہ میں امتحانات کا انعقاد متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT