Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / اوپن ایس ایس سی ؍ انٹر میں داخلے، آخری تاریخ میں توسیع

اوپن ایس ایس سی ؍ انٹر میں داخلے، آخری تاریخ میں توسیع

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( راست ) تلنگانہ اوپن اسکول ’’ ٹاس ‘‘ کے ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹر میڈیٹ اوپن میں داخلے کیلئے آخری تاریخ میں 21ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ جو امیدوار تاحال داخلہ نہیں لئے اس سہولت سے استفادہ کریں۔ داخلے کیلئے معلومات اور رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ لاڈ بازار سے ربط کریں۔

آئی ٹی آئی ہولڈرس کیلئے BSNL کی ٹریڈ اپرینٹیس شپ ٹریننگ
حیدرآباد 17 ستمبر (پریس نوٹ) بی ایس این ایل کی جانب سے BSNL Swavlambi اسکیم 2016 کے تحت 21 سال سے کم عمر فریش آئی ٹی آئی ہولڈرس کے لئے ’’ٹریڈ اپرینٹیس شپ ٹریننگ‘‘ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں مندرجہ ذیل پوسٹس کے لئے پہلے سال 5515/- روپئے اور دوسرے سال 6070/- روپئے اسٹائپنڈ دیا جائے گا۔ یہ پوسٹس ہیں : سینس پرسن ریٹیل ۔ 20 ، کمپیوٹر نیٹ ورک ٹیکنیشن ۔ 5 ، کال سنٹر اسسٹنٹ 10 ، کمپیوٹر آپریٹر اینڈ پروگرامنگ ، اسسٹنٹ ۔ 5 اور کمپیوٹر اینڈ پیرلفیرس ہارڈ ویر ریپیر اینڈ مینٹیننس میکانک ۔ 5 ، حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ کے لئے صرف 45 نشستیں دستیاب ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائیٹ www.apprenticeseship.gov.in ملاحظہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT