Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اوپن ٹینس میں وینس کی 700ویں کامیابی

اوپن ٹینس میں وینس کی 700ویں کامیابی

بیجنگ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں جاری اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز نے جرمنی کی جولیا جارجیز کو ہرا کر کریئر کی 700ویں کامیابی حاصل کر لی۔ چین میں جاری اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے میچ میں امریکہ کی اسٹار کھلاڑی وینس کا مقابلہ جرمنی کی جولیا کے ساتھ ہوا۔ وینس نے اپنے تجربے اور مہارت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نہ صرف جرمن حریف کو 6-4، 6-3 سے قابو کیا بلکہ اپنے کریئر میں 700ویں کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔ وینس کسی اوپن ٹینس کریئر کے دوران 700 یا زائد فتوحات سمیٹنے والی نویں کھلاڑی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT