Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اوپن یونویرسٹی ڈگری کورس اہلیتی امتحان، آخری تاریخ

اوپن یونویرسٹی ڈگری کورس اہلیتی امتحان، آخری تاریخ

حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) 26 مارچ کو تلنگانہ میں مقرر ہے ۔ اس کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ میں 16 مارچ تک توسیع کی گئی ہے ۔ 18 سال یا زائد عمر کے افراد ( لڑکے / لڑکیاں) اس میں داخلے اہل ہیں ۔ ذریعہ تعلیم تلگو ، اور اردو بھی ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار سے راست یا فون نمبر 040-24510012پر ربط کریں  ۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔
حیدرآباد ۔ اجمیر ٹرین کی
جئے پور تک توسیع
حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے آج اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد ، اجمیر شریف ویکلی ٹرین کو جئے پور تک توسیع دی گئی ہے ۔ قبل ازیں یہ ٹرین اجمیر شریف تک ہی محدود تھی ۔ حیدرآباد ، جئے پور ٹرین کا آغاز 18 مارچ سے ہوگی اور یہ ٹرین اس دن حیدرآباد سے نکل کر 21 مارچ کو جئے پور پہونچے گی ۔

TOPPOPULARRECENT