Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اوپن یونیورسٹی ، ڈگری کورسس میں داخلے کی آخری تاریخ

اوپن یونیورسٹی ، ڈگری کورسس میں داخلے کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر ۔ ( راست ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورسس جیسے بی اے ، بی کام اور بی ایس سی سال اول میں داخلے کیلئے ادخال فارم کی آخری تاریخ 17 اکٹوبر مقرر ہے۔ داخلہ مرحلہ بذریعہ آن لائین کیا جانا چاہئے ۔ یہ بات جناب مرزا فرید علی بیگ کوآرڈینیٹر گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج حسینی علم اسٹیڈی سنٹر نے بتائی ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اسٹیڈی سنٹرہذا میں اردو اور انگلش میڈیم سے فاصلاتی ڈگری کورسس میں حصول تعلیم کی سہولت ہے ۔ تجربہ کار اور تعلیم یافتہ لکچررس کی خدمات حاصل ہے ۔ کلاسس ہر اتوار کو صبح 9تا 5:30 بجے شام کے درمیان ہورہے ہیں ۔ ایسے امیدوار جنھوں نے انٹرمیڈیٹ یا پھر انٹرنس ٹسٹ یا پھر آئی ٹی آئی ، ووکیشنل کورسس یا اس کے مماثل کورسس میں کامیاب ہوں وہ فوری طورپر اپنے داخلہ کو یقینی بنالیں بصورت دیگر تاریخ ختم ہوجائے گی ۔ تاریخ داخلہ میں مزید توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ مرزا فرید علی بیگ نے بتایا کہ سنٹر ہذا صرف خواتین و لڑکیوں کیلئے ہے جہاں تعلیم کا باضابطہ انتظام ہے ۔ مزید معلومات کیلئے سنٹر ہذا سے راست یا کوآرڈینیٹر کے فون نمبر 9441226559 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT