Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اوپن یونیورسٹی گرائجویشن میں داخلہ کیلئے اہلیتی امتحان کا اعلان

اوپن یونیورسٹی گرائجویشن میں داخلہ کیلئے اہلیتی امتحان کا اعلان

آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، 15 مارچ مقرر
حیدرآباد 7 فروری (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2016-17 ء کے دوران گرائجویشن میں داخلہ کے لئے اہلیتی امتحان کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بات کوآرڈی نیٹر گورنمنٹ ڈگری پی جی کالج حسینی علم اسٹڈی سنٹر (194 نمبر) جناب مرزا فرید علی بیگ نے بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ داخلہ سے متعلق معلوماتی کتابچہ متعلقہ اسٹڈی سنٹرس سے مفت حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایسے امیدوار جنھوں نے یکم جولائی 2016 ء تک 18 سال مکمل کرلئے ہوں وہ بذریعہ اہلیتی امتحان گرائجویشن کورسیس جیسے بی اے/ بی کام اور بی ایس سی (اردو ، انگلش اور تلگو) میڈیم میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا آغاز 22 جنوری سے ہوچکا ہے جبکہ 15 مارچ آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ ہے۔100  روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ آن لائن ادخال درخواست کی آخری و قطعی تاریخ 31 مارچ مقرر ہے۔ داخلہ ٹسٹ 17 اپریل کو صبح 10 تا 12.30 بجے دن بیک وقت تمام اسٹڈی سنٹرس پر منعقد ہوگا۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات کے لئے حسینی علم گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن سے راست فون 9441226559 پر ربط کریں جبکہ آن لائن ادخال فارم ویب سائٹ www.braouonline.in پر کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT