Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / اوپن یونیورسٹی گریجویشن اہلیتی امتحان ادخال درخواست کی آج آخری تاریخ

اوپن یونیورسٹی گریجویشن اہلیتی امتحان ادخال درخواست کی آج آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے گریجویشن کورس بی اے / بی ایس سی اور بی کام میں قابلیت یا بنا کسی قابلیت کے داخلہ کیلئے اہلیتی امتحان میں شرکت کیلئے آن لائن ادخال درخواست کی 100 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ 7 اپریل مقرر ہے ۔ اہلیتی امتحان 17 اپریل کو صبح 10 تا 12-30 بجے دن کے درمیان منعقد ہوگا ۔ آل انڈیا او بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی میناریٹی ، ای بی سی کیسٹس یونائٹیڈ فرنٹ کے صدر مسٹر ڈی ویلادری نے خواہش مند افراد کو مشورہ دیا کہ وہ گریجویشن میں داخلہ کیلئے درخواستیں داخل کریں ۔ تفصیلات کیلئے 9959850497 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT