Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / اوپن یونیورسٹی یو جی ادخال فیس اور امتحانات کی تواریخ میں توسیع

اوپن یونیورسٹی یو جی ادخال فیس اور امتحانات کی تواریخ میں توسیع

23 مئی فیس کی آخری تاریخ، 7 جون سے امتحانات، مرزا فرید علی بیگ کا بیان
حیدرآباد ۔ 7 مئی (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے تین سالہ انڈر گریجویٹ کورسیس جیسے بی اے، بی کام اور بی ایس سی سال اول، دوم و سوم کیلئے ادخال فیس کی تاریخ میں 23 مئی تک توسیع کیا ہے جس کو کسی بھی اے پی ؍ ٹی ایس آن لائن سنٹرس میں داخل کی  جاسکتی ہے۔ یہ بات کوآرڈینیٹر اسٹڈی سنٹر گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم جناب مرزا فرید علی بیگ نے اپنی ایک پریس نوٹ میں بتائی۔ کوآرڈینیٹر نے مزید بتایا کہ سالانہ امتحانات فرسٹ اسپل کی تواریخ میں بھی نظرثانی کرتے ہوئے 7 جون 2016ء سے سال سوم کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے امیدوار جنہوں نے ٹیوشن فیس ادا کردی ہے وہ امتحانی فیس ادا کرنے کے اہل ہیں۔ انڈر گریجویٹ پروگرامس کے امتحانات کی فیس فی پرچہ 100 روپئے مقرر کی گئی ہے جبکہ سائنس کے امیدواروں کو فی پرچہ 100 اضافی طور پر پراکٹیکل امتحانات کے ادا کرنا ہوگا۔ جناب مرزا فرید علی بیگ سنٹر کوآرڈینیٹر سنٹر ہذا نے تمام طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ ادخال فیس کے دوران اپ لوڈ کردہ تمام دستاویزات کی زیراکس کو محفوظ رکھیں تاکہ وقت ضرورت کام آسکے۔ مزید تفصیلات کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم اسٹڈی سنٹر سے راست یا فون نمبر 9441226559 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT