Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / اوڈیشہ اسمبلی میں خاتون رکن اسمبلی کی توہین

اوڈیشہ اسمبلی میں خاتون رکن اسمبلی کی توہین

بھوبنیشور ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ میں اپوزیشن بی جے پی کی واحد خاتون رکن اسمبلی رادھا رانی پانڈا نے وزیرزراعت پردیپ مراٹھی پر ان کے خلاف غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں جس وقت وہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہی تھیں اس وقت وزیر زراعت نے ناق

بھوبنیشور ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ میں اپوزیشن بی جے پی کی واحد خاتون رکن اسمبلی رادھا رانی پانڈا نے وزیرزراعت پردیپ مراٹھی پر ان کے خلاف غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں جس وقت وہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہی تھیں اس وقت وزیر زراعت نے ناقابل قبول ریمارکس کئے۔ ان کا یہ تبصرہ کسی خاتون کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر انہیں بے عزتی محسوس ہورہی ہے۔ چٹ فنڈ اسکام پر افراتفری کے ماحول میں اسپیکر نے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی تھی جس کے بعد الفاظ کا یہ تبادلہ عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی میں خاتون رکن اسمبلی کی عزت کا تحفظ نہ کیا جائے تو ساری ریاست میں خواتین کا کیا حال ہوگا۔ انہوں نے وزیر زراعت سے اس واقعہ پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ وزیر زراعت نے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ بی جے پی ارکان نے اس واقعہ پر اسمبلی میں دھرنا منظم کیا۔

TOPPOPULARRECENT