Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / اوڈیشہ : انکاؤنٹر میں ایک اور ماؤٹسٹ ہلاک، تعداد 7 ہوگئی

اوڈیشہ : انکاؤنٹر میں ایک اور ماؤٹسٹ ہلاک، تعداد 7 ہوگئی

پھولبنی (اوڈیشہ) ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ کے کندھامل ضلع ڈسٹرکٹ میں سوڈوکمپا ریزرو فاریسٹ میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ ایک تازہ انکاؤنٹر میں آج ایک ماؤسٹ کو گولی مار دی گئی جس کے ساتھ کل سے ریاست میں علحدہ آپریشنس میں مرنے والے نکسلائیٹس کی تعداد سات ہوگئی۔ پولیس نے کہاکہ چار ماؤسٹس بشمول دو خواتین کل شام کندھامل کے گولنکی ولیج میں ہلاک ہوگئے تھے اور دو نکسلائیٹس کو بولانگیر ضلع کے ڈوڈلامل ولیج میں گولی مار دی گئی تھی۔ آج پھر فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب اسپیشل آپریشن گروپ اور ڈسٹرکٹ والینٹرس فورس کی ایک جوائنٹ ٹیم اس فارسٹ علاقہ میں تلاشی مہم پر تھی۔ کنڈہمل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پراتیک سنگھ نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT