Tuesday , December 11 2018

اوڈیشہ میں بی جے پی رکن اسمبلی پارٹی سے مستعفی

بھوبنیشور 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر اور اوڈیشہ کے بی جے پی رکن اسمبلی دلیپ رائے اور بی جے پی کے ایک اور سینئر لیڈر بجوئے مہا پاترا نے جمعہ کو اپنی پارٹی سے استعفیٰ دیدیا۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کو ان دونوں قائدین نے مشترکہ مکتوب استعفیٰ روانہ کیا۔ دلیپ رائے اوڈیشہ اسمبلی میں حلقہ روڑکیلا کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اُنھوں نے ایوان کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیدیا۔ اُنھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’کافی تکلیف اور دُکھ کے ساتھ میں نے بی جے پی اور ریاستی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ یہ دونوں قائدین ایک طویل عرصہ سے دریائے برہمنی پر دوسرے پُل کی تعمیر، روڑکیلا میں سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے قیام میں ہونے والی تاخیر اور پارا دیپ آئیل ریفائنری میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع سے محرومی کا الزام عائد کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT