Wednesday , December 19 2018

اوڈیشہ میں راہول گاندھی کے روڈ شو کا آغاز

بھوبنیشور۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج اپنے اوڈیشہ کے دورہ کے پہلے دن ضلع کٹک میں شالی پور کے مقام پر اپنے 50 کیلو میٹر طویل روڈ شو کا آغاز کیا۔ گاندھی؍ نہرو خاندان کے وارث جیسے ہی بیجو پٹنائک انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچے، ان کا استقبال ریاستی کانگریس کے قائدین بشمول صدر پردیش کانگریس جئے دیو جینا او

بھوبنیشور۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج اپنے اوڈیشہ کے دورہ کے پہلے دن ضلع کٹک میں شالی پور کے مقام پر اپنے 50 کیلو میٹر طویل روڈ شو کا آغاز کیا۔ گاندھی؍ نہرو خاندان کے وارث جیسے ہی بیجو پٹنائک انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچے، ان کا استقبال ریاستی کانگریس کے قائدین بشمول صدر پردیش کانگریس جئے دیو جینا اور کُل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری بی کے ہری پرساد نے کیا۔ پارٹی کارکنوں نے ان کا استقبال ’راہول گاندھی زندہ باد‘ کے نعروں سے کیا۔ اس کے بعد تقریباً 12 کاروں کے قافلہ میں راہول گاندھی کا کارواں شیشو بھون چھک، راج محل چھک، کٹک روڈ، رسول گڑھ چھک سے گزرتے ہوئے ریاستی دارالحکومت پہنچا۔ راہول نے ریاست میں اپنے پہلے روڈ شو کا آغاز کیا جس میں سڑک کی دونوں جانب کھڑے ہوئے سینکڑوں افراد نے ان کا خیرمقدم کیا۔ راہول رسول گڑھ چھک پر اپنی کار سے نیچے اُترکر گئے تاکہ لب سڑک کھڑی ہوئی خواتین سے ملاقات کریں۔

TOPPOPULARRECENT