Tuesday , February 19 2019

اوڈیشہ میں زمینی سرنگ دھماکہ ایک ڈی وی ایف رکن عملہ ہلاک

کوراپٹ (اوڈیشہ) ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلعی رضاکارانہ فورس (ڈی ای ایف) کا ایک رکن عملہ زمینی سرنگ دھماکہ سے جو ضلع رایا گڑا میں ماوسٹوں نے نصب کی تھی، دھماکہ سے ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ ماوسٹوں نے دیہات سکاٹا کے قریب ایک ترقی یافتہ دھماکو آلہ نصب کیا تھا جو کل رات دھماکہ سے پھٹ پڑا۔ ایک سپاہی جو اس ٹیم میں شامل تھا، جو نیام گری جنگلاتی علاقہ میں طلایہ گردی کیلئے گئی ہوئی تھی۔ اس کا مقصد مقامی عوام سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔ وہ کنٹراکٹ کی بنیاد پر بحیثیت کانسٹیبل مقرر کیا گیا تھا۔ اگست 2017ء میں اس کی بنیادی تربیت کے اختتام پر اسے مخالف انتہاء پسند تربیتی فورس کی تکمیل میں اور تکمیل کے بعد ڈی وی ایف میں شامل کرلیا گیا تھا۔ پولیس اور سی آر پی ایف عہدیداروں کی موجودگی میں اسے سلامی دی گئی اور آخری رسومات انجام پائیں۔

TOPPOPULARRECENT