Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / اوڈیشہ میں شدید طوفان کا امکان، چوکسی کے احکام

اوڈیشہ میں شدید طوفان کا امکان، چوکسی کے احکام

کئی گھنٹہ 100 کیلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، سرکاری ملازمین کی رخصتیں منسوخ
بھوبنیشور۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ میں شدید طوفان آنے کا امکان ہے۔ طوفان گرونیو کی پیش قیاسی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ شدید طوفان سنگین ہوسکتا ہے۔ حکومت اوڈیشہ نے آج 12 اضلاع میں الرٹ جاری کیا ہے اور حکام نے کہا ہے کہ وہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیاری کریں۔ جنوبی اور شمالی خطوں میں طوفان کی شدت پر نظر رکھی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری اے پی یدھی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ چیف منسٹر نوین پٹنائک نے طوفان کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ طوفان روہنو سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ اضلاع کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ طوفان کی تباہ کاریوں کو کم سے کم کرنے کے اقدامات کریں اور غذائی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ضروری اشیاء کی سربراہی کے ساتھ اشیاء کو تیار رکھا جائے۔ اوڈیشہ کے ساحل پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ یہ فی گھنٹہ 100 کیلومیٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اوڈیشہ ڈیزاسٹر ریاپڈ ایکشن فورس کی 10 ٹیمیں سرگرم ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تمام رخصتوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ طوفان سے ہوئی اور مواصلاتی سربراہی کو نقصانات کی صورت میں بروقت بحالی کے اقدامات کئے جائیں۔ آندھرا پردیش میں بھی طوفان کی شدت بڑھ رہی ہے۔ تمام اضلاع میں کنٹرول رومس قائم کئے گئے ہیں۔ کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سرکاری مشنری کی کارکردگی کو یقینی بنائیں۔ اوڈیشہ کے ساحل پر کل تک طوفان کی صورتحال سنگین رخ اختیار کرسکتی ہے۔ ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔

TOPPOPULARRECENT