Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / اوڈیشہ کرکٹ اسوسی ایشن سکریٹری پر حملہ کرنے والا گرفتار

اوڈیشہ کرکٹ اسوسی ایشن سکریٹری پر حملہ کرنے والا گرفتار

حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) اوڈیشہ پولیس نے شہر میں خفیہ کارروائی کرتے ہوئے اوڈیشہ کرکٹ اسوسی ایشن کے سکریٹری پر قاتلانہ حملے میں ملوث ایک شخص کو عنبرپیٹ علاقہ سے گرفتار کرلیا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ شیخ شکیل عرف شیخ سنیل متوطن اوڈیشہ شہر کے عنبرپیٹ علاقہ میں پناہ لئے ہوئے تھا اور اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتارکرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 اگست کو اوڈیشہ کے بداناسی پولیس اسٹیشن حدود میں تین نوجوانوں نے وہاں کے کرکٹ اسوسی ایشن کے سکریٹری اسیرباد بہرا اس وقت دیسی ساختہ بم پھینکر قاتلانہ حملہ کیا تھا جب وہ جبراً وصولی کی دھمکی پر انہیں رقم کی حوالگی سے انکار کیا ۔ اوڈیشہ پولیس نے علاقہ میں نصب کئے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے حملہ آوروں کی نشاندہی کی تھی اور ان کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور ایک ٹیم آج حیدرآباد پہونچکر حملے میں ملوث کلیدی ملزم شیخ شکیل کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT