Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / اوڈیشہ کے 8 اضلاع میں ماؤیسٹوں کا چیلنج برقرار ‘ نوین

اوڈیشہ کے 8 اضلاع میں ماؤیسٹوں کا چیلنج برقرار ‘ نوین

بھوبنیشور 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک نے آج کہا کہ ریاست کے کم از کم آٹھ اضلاع میں ماؤیسٹوں کا مسئلہ چیلنجنگ بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ دوسرے اضلاع میں صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ کانگریس کے رکن نابا کشور داس کے سوال کا اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے پٹنائک نے کہا کہ آٹھ اضلاع ملکانگری ‘ کوراپٹ ‘ کالاہانڈی ‘ کندھامل ‘ رایا گڈا ‘ بولنگیر ‘ بارگڑھ اور انگول میں ماؤیسٹوں کا مسئلہ برقرار ہے ۔ چیف منسٹر نے اسمبلی کو بتایا کہ 2007 سے ریاست کے کم از کم 13 اضلاع بائیں بازو کے تشدد سے متاثر تھے جن میں میوربھنج ‘ سمبل پور ‘ دیوگڑھ ‘گجپتی ‘ سندر گڑھ ‘ جاجپور اور دھین کنال بھی شامل تھے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ گجپتی ‘ کیونجھار ‘ میور بھنج ‘ سمبل پور ‘ نواپاڈا ‘ بودھ ‘ نیا گڑھ ‘ دیوگڑھ اور سندر گڑھ میں صورتحال قابو میں آگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاجپور ‘ دین کنال ‘ نبرنگ پور اور گنجام اضلاع سے اب تک نکسلائیٹ تشدد کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT