Thursday , January 17 2019

اوڑی اور پونچھ میں ایل او سی پر فائرنگ، ایک فوجی اہلکار زخمی

سرینگر ، 9مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایل او سی کے اوڑی سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ سے فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے ۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے نیو ایجنسی یو این آئی کو بتایاکہ اوڑی سیکٹر میں گذشتہ رات پاکستان کی طرف سے فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر بلااشتعال اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ انہوں نے زخمی اہلکار کی شناخت 17 جاٹ کے پرم ویر سنگھ کے بطور کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فوج نے سرحد پار سے فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ اوڑی سیکٹر میں کچھ دنوں کے وقفے کے بعد اس فائرنگ سے سرحدپر خوف وہراس پیدا ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT