Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / اوکلاہوما میں آندھی سے دو افراد ہلاک ، طیارے بھی متاثر

اوکلاہوما میں آندھی سے دو افراد ہلاک ، طیارے بھی متاثر

امریکہ کی کم از کم چار کاونٹیوں میں تباہی ، مکان ، کاریں اور طیارے طوفانی بگولوں سے متاثر

اوکلاہوما سٹی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہر اوکلاہوما میں قیامت خیز آندھی نے مکانات تباہ کردیئے، کاروں کو الٹ دیا اور کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ اس شہر کے دیگر علاقوں میں بھی آندھی نے تباہی مچائی۔ طوفانوں کے ایک طاقتور سلسلہ سے طیارے بھی متاثر ہوئے۔ موسم کے وحشیانہ تیور کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ موسمی پیش قیاسی کرنے والوں نے اعلان کیا کہ ’’آندھی کی ایمرجنسی‘‘ نافذ کردی گئی ہے اور ان کے راستوں سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کہا گیا ہیکہ آپ تمام ایک جان لیوا صورتحال سے گذر رہے ہیں۔ انتباہ دیا گیا کہ راف کے مکین جہاں کی آبادی 725 ہے اور اکری کے مکین جس کی آبادی 71 ہے، بڑے پیمانے کی تباہی سے بچنے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم پرواز کرتے ہوئے ملبہ ان افراد کیلئے مہلک ثابت ہوسکتے ہیں جو کسی حفاظتی انتظامات کے بغیر آندھی کی زد میں آ گئے ہیں۔ دانالانس پونٹوٹوک کاونٹی (راف) سے گذر رہی تھی وہ اپنے مقام ملازمت سے واپس آرہی تھی جبکہ آسمان پر اندھیرا چھا گیا۔

سائرن بجنے لگے اور محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کرنے والوں نے ریڈیو پر عوام سے کہا کہ وہ محفوظ جگہ پر پناہ لے لیں۔ لانس نے کہا کہ میں نے اپنی گاڑی کھڑی کردی اور ایک اسکول میں چلی گئی جس میں ایک محفوظ کمرہ تھا۔ یہاں بچے اور بڑے، کتے اور بلیاں، کمسن بچیاں سب ایک جگہ موجود تھیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہوتا تھا کہ پورا قصبہ اسی کمرہ میں منتقل ہوگیا ہے۔ قریبی کاونٹی مرے میں جہاں اتری بھی واقع ہے، ہنگامی حالات کے انتظامیہ کے ڈائرکٹر گائی لگون نے کہا کہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ گارون کاونٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ سمجھا جاتا ہیکہ ایک شخص جو 70 کی دہائی کی عمر کا تھا، ہلاک ہوگیا جبکہ ایک بگولہ اس کے مکان سے جو وائن ووڈ جنوبی اوکلاہوما سٹی میں واقع ہے، ٹکرا گیا۔ یہ طوفان جس کی ویڈیو فلم تیار کی گئی ہے، طوفان کا پیچھا کرنے والے کئی لوگوں کو بھی دکھاتا ہے جو سیاہ بادلوں کے پس منظر میں بالکل سفید نظر آرہے تھے۔ جانس ٹن کاونٹی کے شریف کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ ایک شخص کارنر ولے کے قریب بگولے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔

اوکلاہوما کے ہنگامی حالات انتظامیہ کے دفتر نے اطلاع دی ہیکہ آندھی نے ایک ریڈیو اسٹیشن کی عمارت جو کون کاونٹی میں تھی، تباہ کردی ہے اور مرے میں کئی مکان تباہ ہوگئے ہیں۔ گارن اور جانسن کاونٹی میں بھی یہی صورتحال ہے۔ طوفان کی پیش قیاسی کے مرکز واقع نارمن اوکلاہوما نے انتباہ دیا ہیکہ آندھی سے سخت خطرہ ہے اور کہا کہ ارکنساس میں کل رات آندھی نے تباہی مچائی تھی۔ ناخوشگوار موسم اوہایو اور ٹینیسی وادیوں میں آج پہنچ گیا۔ پیش قیاسی کرنے والوں کے بموجب ایک اور طوفان ممکن ہیکہ شمالی ٹیکساس سے لوئی کے قریب تک کل آ سکتا ہے۔ ہیوگو نے دریائے سرخ کے قریب چارلس ویب نے اپنے کتوں اور اپنی ایک بلی کو کپڑے دھونے کے کمرے میں کل بند کردیا تھا۔ اس کمرہ کو گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور ملبہ کے ساتھ ہوا میں چکراتے دیکھے گئے۔ ویب نے کہا کہ وہ اپنے مکان سے چند منٹ کی تاخیر سے باہر نکلا تھا جبکہ آسمان نیلا اور صاف تھا۔ اس نے کہا کہ ہم درحقیقت خوش قسمت ہیں اور کئی برسوں تک اتفاق سے خوش قسمت رہ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT