Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / اوہام پرستی کے خلاف آر جی آئی کی شعور بیداری مہم

اوہام پرستی کے خلاف آر جی آئی کی شعور بیداری مہم

شمس آباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے محلہ احمد نگر چوراہے پر شمس آباد آر جی آئی پولیس نے اوہام پرستی کے خلاف شعور بیداری مہم شروع کی جس میں ستیہ نارائنا میجیشن نے ہاتھ کی صفائی کا کھیل بتاتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اوہام پرستی کالا جادو وغیرہ پر یقین نہ کرے ۔ محمد ناصر سب انسپکٹر نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی عوام کالے جادو اوہام پرستی پر یقین نہ کریں یہ صرف عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے یہ صرف ہاتھ کی صفائی کا کام ہے ۔ مختلف بیماریوں کا علاج اور گھریلو مسائل کے حل کے نام پر معصوم عوام سے رقم لوٹی جارہی ہے ۔ اس موقع پر سرینواس سب انسپکٹر ، محمد جہانگیر خاں کوآپشن ممبرس ضلع صدر کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔
پالیرو انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی : عبدالمقیت چندا
شمس آباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : پالیرو ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کو ہرانے کے لیے کانگریس تلگو دیشم اور بی جے پی مل کر کوشش کررہی ہے ۔ لیکن انہیں اس میں بھی ناکامی ہوگی اور کانگریس کی ضمانت تک ضبط ہوجائے گی ۔ پالیرو کی عوام خاص کر مسلمان ٹی ار ایس کے فلاحی اسکیمات ، شادی مبارک ، ریزیڈنشیل اسکولس ، پنشن کی رقم میں اضافہ ، ڈبل بیڈ روم کے علاوہ موسم گرما میں بلا وقفہ برقی سربراہی سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر راجیش یادو ، ستیہ ، عبدالباسط ، مہیش کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT