Tuesday , September 18 2018
Home / دنیا / اوہایو کے بھائیوں کا القاعدہ کے لیڈر کو رقم دینے کا اعتراف

اوہایو کے بھائیوں کا القاعدہ کے لیڈر کو رقم دینے کا اعتراف

ٹولیڈو (امریکہ)۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دو بھائیوں نے ایک وفاقی عدالت میں اعتراف کیا کہ انہوں نے القاعدہ کے ایک لیڈر کو جو امریکہ پر دہشت گرد حملہ کی سازش کررہا تھا، 17 ہزار امریکی ڈالرس روانہ کئے ہیں۔ وہ آخری چار مدعی علیہ تھے۔ انہوں نے اعتراف جرم کیا ہے۔ وکلائے استغاثہ نے کہا کہ ان سے رقم حاصل کرنے کی سازش جعلی کریڈٹ کارڈ سودے بازی اور دہشت گردی کی تائید کیلئے دیگر ذرائع سے کی گئی تھی۔ 37 سالہ آصف سلیم، 43 سالہ سلطانہ سلیم دونوں نے اعتراف جرم کیا ہے۔ وکلائے استغاثہ ان کے خلاف سنگین الزامات سے دستبردار ہونے کا تیقن دے چکے تھے۔ دیگر دو افراد نے انوارالاولاکی کو 30 ہزار امریکی ڈالر روانہ کرنے کا اعتراف کیا۔

TOPPOPULARRECENT