Thursday , December 13 2018

اویسی کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان بی جے پی لیڈرمعطل

وارناسی ۔ /18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے اپنے کاشی کے نوجوانوں کے شعبہ کے نائب صدر شیام پرکاش دویدی کو
پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا ۔ انہوں نے مبینہ طور پر صدر مجلس اسد الدین اویسی کی بھارت ماتا کی جئے نعرہ لگانے سے انکار پر ان کی زبان کاٹ لینے والے کو ایک کروڑ روپئے انعام دینے کا اعلان کیا تھا ۔ پارٹی کی ریاستی قیادت کی ہدایت پر علاقہ کاشی کے صدر لکشمن اچاریہ نے شیام پرکاش دویدی کو نائب صدر کے عہدہ سے ہٹادیا اور انہیں ابتدائی رکنیت سے بھی معطل کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT