Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / اویس الدین انڈر 14 فٹبال ٹیم میں منتخب

اویس الدین انڈر 14 فٹبال ٹیم میں منتخب

حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد گلوبل فٹبال اکیڈیمی کے مڈ فیلڈر ماسٹر سید اویس الدین کا تلنگانہ اسٹیٹ انڈر 14 اسکولس فٹبال ٹیم میں انتخاب عمل میں آیا ہے اور وہ 63 ویں نیشنل اسکول فٹبال چمپین شپ 2018ء میں ریاست کی نمائندگی کریں گے ۔ مذکورہ ٹورنمنٹ مہاراشٹرا کے شہر پونے میں کھیلا جارہا ہے ۔ اویس الدین کا تعلق فٹبال گھرانے سے ہے جیسا کہ ان کے دادا مرحوم سید سلیم الدین مرشد ریاستی سابق فٹبال کھلاڑی ہیں جبکہ والد سید سعدی علی الدین بھی فٹبال کوچ ہیں۔ حیدرآباد سے تلنگانہ ٹیم میں عدنان احمد اور ابراہیم کا انتخاب بھی عمل میں آیا ہے، نیز 18 رکنی ٹیم میں رنگاریڈی ، عادل آباد، نلگنڈہ ، کھمم ، کریم نگر ، ورنگل اور محبوب نگر سے بھی نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT