Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / اویس حیدرآباد سے ابھرتا ایک اور کرکٹر

اویس حیدرآباد سے ابھرتا ایک اور کرکٹر

حیدرآباد ۔6 جنوری (راست) حیدرآباد سے دنیائے کرکٹ کو کئی نام ملے ہیں اور اب 17 سالہ کرکٹر اویس عبدالواحد بھی اس میں شامل ہے جنہوں نے اپنے ابتدائی کیریئر میں حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے کئی نامور ٹورنمنٹس میں صلاحیتوں کو منوایا ہے۔ ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی سے تعلق رکھنے والے اس بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اویس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب ایک دن ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق کپتان اظہرالدین اور نوجوان فاسٹ بولر محمد سراج جیسی مثال قائم کرنا ہے۔ 2014ء تا 2017ء ایچ سی اے کے کئی ٹورنمنٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے علاوہ مین آف دی ٹورنمنٹ رہے اویس کے پسندیدہ کھلاڑی سریش رائنا ہیں۔ اویس اپنے کوچ جنید کی سرپرستی میں اسپین بولنگ پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ حیدرآباد انڈر19 ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں منتخب ہونے کے بعد اویس کی نظریں رانجی ٹیم پر مرکوز ہے۔

TOPPOPULARRECENT