Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / او یو سیٹ 2016 14 جولائی کو امیدواروں کے سرٹیفیکٹس کی جانچ

او یو سیٹ 2016 14 جولائی کو امیدواروں کے سرٹیفیکٹس کی جانچ

حیدرآباد 10 جولائی ( این ایس ایس ) ان تمام امیدواروںکو جنہوں نے او یو سیٹ 2016 ویب امکان سے استفادہ کیا ہے ‘ اطلاع دی جاتی ہے کہ امیدواروں کے سرٹیفیکٹس کی تنقیح کا کام 14 جولائی کو ہوگا ۔ ایسے امیدواروں کے سرٹیفیکٹس کی تنقیح کی جائیگی جنہیں مختلف پوسٹ گریجویٹ کورسیس میں سال 2016 – 17 کیلئے مختلف کالجس میں داخلے دئے گئے ہیں۔ سرٹیفیکٹس کی تنقیح کیلئے دن اور مضمون کے اعتبار سے مکمل تفصیلی شیڈول اور ہدایات ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات کا پوری احتیاط سے مشاہدہ کریں اور سرٹیفیکٹس کی تنقیح و جانچ کے کام میں تمام درکار ضروری دستاویزات کے ساتھ شرکت کریںاور مقررہ فیس بھی ادا کریں۔ امیدواروں کو یہ بات نوٹ کرنی چاہئے کہ سرٹیفیکٹس کی تنقیح صرف ان امیدواروں کی کی جائیگی جنہیں ویب طریقہ کار سے الاٹمنٹ کے عمل میں مختلف کالجس میں عبوری داخلہ دیا گیا ہو۔ ان داخلوں کی تفصیل بھی ویب سائیٹ پر پیش کردی گئی ہے ۔ یہ الاٹمنٹ صلاحیتوں کی تنقیح اور قوانین کے تابع ہوگا ۔ امیدواروں کو اپنے الاٹمنٹ یا عبوری داخلوں کی تفصیل ویب سائیٹ سے معلوم کرنی ہوگی ۔ اگر کوئی امیدوار سرٹیفیکٹس کی جانچ اور تنقیح میں شریک نہیں ہوگا / ہوگی تو اس کے الاٹمنٹ کو منسوخ سمجھا جائیگا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT