Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / او یو فٹبال ٹیم کی ساؤتھ زون ٹورنمنٹ میں شرکت

او یو فٹبال ٹیم کی ساؤتھ زون ٹورنمنٹ میں شرکت

سعید بایزید کپتان، محمود یزدانی کوچ اور احمد علی منیجر
حیدرآباد ، 9 ڈسمبر (راست) سعید بایزید القمرشی ایم بی اے کالج عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال ٹیم کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں اور ساؤتھ زون ٹورنمنٹ میں حصہ لے رہے ہیں، جس کا آج کوئمبتور میں آغاز ہوا۔ اس ایونٹ کیلئے او یو فٹبال ٹیم کے دیگر ارکان فرید الدین، عزیز احمد، احمد محی الدین، قاسم مہدی، سید زبیر (انوارالعلوم کالج)، شیخ احمد باوزیر (القمرشی) ، کے وی واسی، سائی رام، سی شان (بھونس کالج)، سوریا کرن، پریت سنگھ (اے وی کالج)، کرن کمار یادو، ناگراج (نظام کالج)، اے اکشے (ویزلی کالج)، دنیش کالگا (ایم وی ایس آر)، ڈی کیمی (نیڈمیری)، سبرامنیم (لویالا کالج)، عامر احمد (ارورہ کالج)، وگنیش آر ایس (سی ایس آئی کالج) ہیں۔ اس ٹیم کے کوچ غلام محمود یزدانی ریٹائرڈ اسوسی ایٹ پروفیسر، ایم جے کالج اور منیجر احمد علی ریٹائرڈ انجینئرنگ کالج عثمانیہ یونیورسٹی ہیں۔ او یو ٹیم کا پہلا میچ بنگلور یونیورسٹی سے 11 ڈسمبر کو مقرر ہے۔ یونیورسٹی اسٹاف، سلیکشن کمیٹی اور دیگر ارکان نے ٹیم کو وداع کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT