اَسترا میزائیل کی کامیاب پرواز

بلسور (اوڈیشہ) 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا دیسی ساختہ بصری دائرہ کار سے ماورا پرواز کرنے والا، فضاء سے فضاء میں وار کرنے والا اَسترا میزائیل کامیابی سے سکھوئی ۔ 30 جنگجو طیارہ کے ذریعہ داغا گیا۔ یہ میزائیل اپنے مقررہ نشانہ پر انٹی گریٹیڈ ٹسٹ رینج چاندی پور سے داغا گیا۔ آئی ٹی آر کے ڈائرکٹر ایم وی کے وی پرساد نے کہاکہ میزائیل کی آزمائش کامیاب رہی۔ تمام ذیلی نظام بلا رکاوٹ کام کررہے تھے۔ میزائیل طیارہ سے کامیابی کے ساتھ علیحدہ ہوگیا۔ یہ سدا بہار میزائیل جدید ترین ہے جو ڈی آر ڈی او نے تیار کیا ہے اور دشمن کے طیارہ کو آواز سے زیادہ تیز رفتار سے تباہ کرسکتا ہے۔ 3.8 میٹر طویل اَسترا میزائیل ڈی آر ڈی او کا تیار کردہ سب سے چھوٹا میزائیل ہے اور اِسے مختلف طریقوں سے داغا جاسکتا ہے۔ اِس کا دائرہ کار 110 کیلو میٹر ہے بشرطیکہ اِسے 15 کیلو میٹر کی بلندی سے داغا جائے۔

TOPPOPULARRECENT