Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / اُتراکھنڈ میں برف کے تودے کھسکنے کا اندیشہ

اُتراکھنڈ میں برف کے تودے کھسکنے کا اندیشہ

دہرادون۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ اُتراکھنڈ میں بلندی پر واقع اضلاع میں سخت چوکسی کا اعلان کردیا گیا ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب 2 ہزار 500 میٹر بلند پہاڑی ریاست میں برف کے تودوں کے کھسکنے کا اندیشہ ہے۔ مرکزی حکومت نے اس کی اطلاع دی ہے کہ چمولی، پوری گڑھوال، اتھورا گڑھ، تہری گڑھوال میں 21 تا 23 جنوری برف کے تودے کھسکن

دہرادون۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ اُتراکھنڈ میں بلندی پر واقع اضلاع میں سخت چوکسی کا اعلان کردیا گیا ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب 2 ہزار 500 میٹر بلند پہاڑی ریاست میں برف کے تودوں کے کھسکنے کا اندیشہ ہے۔ مرکزی حکومت نے اس کی اطلاع دی ہے کہ چمولی، پوری گڑھوال، اتھورا گڑھ، تہری گڑھوال میں 21 تا 23 جنوری برف کے تودے کھسکنے کا اندیشہ ہے۔ چیف سکریٹری ایم روی شنکر نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ان علاقوں میں احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔ حساس علاقوں کی شناخت کی جائے۔ 2,500 میٹر بلند ریاست کو ان تواریخ میں برف کے تودے کھسکنے سے خطرہ لاحق ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT