Tuesday , October 23 2018
Home / ہندوستان / اُتراکھنڈ کے قصبہ لوہا گھاٹ میں بچھڑے کے کٹے ہوئے سر پر کشیدگی

اُتراکھنڈ کے قصبہ لوہا گھاٹ میں بچھڑے کے کٹے ہوئے سر پر کشیدگی

پتھورا گڑھ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بچھڑے کا کٹا ہوا سر قصبہ لوہا گھاٹ کے بازار میں دستیاب ہوا جس سے اِس علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ ایک ہجوم سڑک پر نکل آیا تھا اور اُس نے دوکانیں بند کروادیں۔ ہجوم جس کی قیادت ہندو تنظیمیں اور مقامی بی جے پی رکن اسمبلی پورن فرتیال کررہے تھے، نعرہ بازی کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آیا اور بازار میں جمع ہوگیا۔ بعدازاں ہجوم ضلع مجسٹریٹ کے دفتر جاکر اُسے یادداشت پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT