Sunday , October 21 2018
Home / سیاسیات / اُترپردیش میں 4.28 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری :یوگی

اُترپردیش میں 4.28 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری :یوگی

لکھنو ۔ 21 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اُترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ ان کی حکومت نے اُترپردیش میں سرمایہ کاری کیلئے1045 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جن کی لاگت 4.28 لاکھ کروڑ ہوتی ہے ۔ یوپی میں منعقدہ سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس کے دوران حکومت نے ریاست میں سرمایہ کاری کو یقینی بنایا ہے ۔ یہ ریاست کیلئے فخر کی بات ہے کہ اس چوٹی کانفرنس میں 500 کمپنیوں نے حصہ لیا اور ان تمام نے حکومت کے ساتھ 1045 یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ اسی طرح یہ کمپنیاں ریاست میں 4.28 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کریں گی ۔ ہم ریاست اُترپردیش کو ایک نئی جہت کی سمت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ انھوں نے ازخود ان یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں اور ان کمپنیوں کو ریاست میں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی جو سرمایہ کاری کررہی ہیں ۔ میں صنعتکاروں کے بشمول چوٹی کانفرنس میں شریک تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور سرپرستی میں یوپی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ہم ریاست کے عوام کو ہر شعبہ میں ترقی دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کی رہنمائی سے ہی ایک اچھی حکمرانی دینے میں مدد ہورہی ہے ۔ اس چوٹی کانفرنس میں کئی کمپنیوں نے حصہ لیا اور ریاست کے اندر ڈیری فارم ، ہینڈلوم اور ٹیکسٹائیل کی صنعتوں کو فروغ دیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT