Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / اُترپردیش کے غازی پور میں صحافی کا قتل

اُترپردیش کے غازی پور میں صحافی کا قتل

غازی پور۔21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں غازی پور کے کرنڈا علاقہ میں آج موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ایک صحافی کا گولی مار کر قتل کردیا اور اس کے چھوٹے بھائی کو سنگین طور سے زخمی کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ک مذکورہ علاقہ کے برہمن پورہ چٹی پر راجیش کمار مشرا (40)اپنے چھوٹے بھائی امیتیش مشر کیساتھ صبح تقریباً 7:30 بجے اپنی تعمیراتی سامان کی دکان پر بیٹھے تھے ۔اسی درمیان موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے راجیش کو گولی ماردی۔ان کی بیباکانہ صحافت سے کچھ لوگ ناراض تھے ۔اس اندیشے کا اظہار کیا جارہاہے کہ اسی وجہ سے ان کا قتل ہوا ہے ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے قتل کی تفتیش شروع کردی ہے ۔صحافی کو بچانے جب اس کا بھائی امیتیش آگے بڑھا ، حملہ آوروں نے اسے بھی گولی مار دی اور فرار ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجودلوگ موقع پر پہنچے اور دونوں بھائیوں کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے راجیش کو مردہ قرار دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT