Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / اُتر ا کھنڈ کے پروفیسر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ، لگاتار 130 گھنٹے لکچر

اُتر ا کھنڈ کے پروفیسر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ، لگاتار 130 گھنٹے لکچر

دہرادون 6 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )دہرا دون یونیورسٹی کے پروفیسر نے آج گنیز بک ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ۔ 121 گھنٹے لگاتار لکچر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پروفیسر نے جمعرات کی صبح 7 بجے اپنا ریکارڈ قائم کیا ۔ اسسٹنٹ پروفیسر ارویند مشرا نے سابق پولینڈ کے شہری ایرول موزاویزی کے 121 گھنٹے کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے اپنا 130 گھنٹے کا لکچر دیا ۔ لکچر کے دوران م

دہرادون 6 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )دہرا دون یونیورسٹی کے پروفیسر نے آج گنیز بک ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ۔ 121 گھنٹے لگاتار لکچر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پروفیسر نے جمعرات کی صبح 7 بجے اپنا ریکارڈ قائم کیا ۔ اسسٹنٹ پروفیسر ارویند مشرا نے سابق پولینڈ کے شہری ایرول موزاویزی کے 121 گھنٹے کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے اپنا 130 گھنٹے کا لکچر دیا ۔ لکچر کے دوران مشرا کی حالت ٹھیک دکھائی دے رہی تھی لیکن ان کی آواز میں کمزوری محسوس ہورہی تھی تاہم انہو ںنے لگاتار لکچرر دیتے ہوئے اپنے عزم کو پورا کرلیا۔ منگل شام 4 بجے سے جمعرات کی صبح 7 بجے تک 130 گھنٹے کا نشانہ مقرر کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔ انہیں ہر ایک گھنٹے کے بعد 5 منٹ کے وقفہ کی اجازت تھی ،ایک جملہ ختم ہونے کے درمیان 30 سیکنڈ کیلئے رُکنے کی گنجائش دی گئی تھی۔

آشوتوش اور شاذیہ علمی سے پولیس کی پوچھ گچھ
نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے سینئر قائدین آشوتوش اور شاذیہ علمی کو آج پوچھ گچھ کیلئے پولیس اسٹیشن لایا گیا ۔ کل بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے باہر تشدد بھڑکانے کا الزام اور ایف آئی آر میں ان کا نام درج ہونے کے بعد پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی۔ دونوں قائدین نے کل اشوک روڈ پر واقع بی جے پی کے دفتر کے باہر پُر تشدد احتجاج کیا تھا۔ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ خاتون پولیس کی ٹیم نے شاذیہ علمی کو ان کی گریٹر کیلاش رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس نے دیڑھ گھنٹے تک حراست میں رکھا اور پوچھ گچھ کی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ شاذیہ علمی کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا ۔ صحافی سے سیاستداں بننے والے اسوتوش کو بھی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے ماڈل ٹاون آفس سے حراست میں لیا اور مندر مارگ پولیس اسٹیشن لیجاکر پوچھ گچھ کی۔

TOPPOPULARRECENT