Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / اُردنی لڑکے کے جنازہ میں اسرائیل کے خلاف احتجاج

اُردنی لڑکے کے جنازہ میں اسرائیل کے خلاف احتجاج

عمان، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع اسرائیلی سفارت خانے میں گزشتہ دنوں ہوئی فائرنگ میں مارے گئے اردن کے 16 سالہ لڑکے کے جنازہ میں شامل ہزاروں لوگوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔اردن کی پولیس نے کل بتایا تھا کہ سفارت خانے کے سیکورٹی اہلکار کی فائرنگ میں ایک نوجوان لڑکے کی موت ہو گئی۔ اس کے جنازے میں شامل لوگوں نے ”اردن کی سرزمین پر اسرائیلی سفارت خانہ یا سفیر نہیں چاہئے۔” اردن پولیس نے کہا کہ ایک فرنیچر فرم میں کام کرنے والا لڑکا سامان پہنچانے سفارت خانے گیا تھا جہاں اسرائیلی سیکورٹی گارڈ کے ساتھ اس کا تنازعہ ہو گیا اور سیکورٹی کی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ میں ایک اور شخص کی بھی موت ہو گئی۔اسرائیل نے الزام لگایا کہ نوجوانوں کی طرف اسکرو ڈائیور سے گارڈ پر حملہ کیا اور گارڈ نے دفاع میں فائرنگ کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی اس حرکت کو’دہشت گردانہ حملہ’قرار دیا۔مسجد اقصی کے احاطے میں 14 جولائی کو دو پولیس اہلکار کی موت کے بعد اسرائیل نے وہاں کے دروازے میں میٹل ڈیٹیکٹر لگانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔اسرائیل کیساتھ امن معاہدہ کرنے والا اُردن ،مصر کے بعد دوسرا مسلم ملک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT