Monday , June 25 2018
Home / عرب دنیا / اُردنی پائلٹ کی ہلاکت داعش کیخلاف فضائی حملوں میں شدت

اُردنی پائلٹ کی ہلاکت داعش کیخلاف فضائی حملوں میں شدت

عمان۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اُردن نے آج کہا ہے کہ داعش کے خلاف مزید سخت موقف اختیار کرتے ہوئے جنگی طیاروں نے تازہ فضائی حملے کئے۔ شام میں داعش نے اُردن کے ایک فوجی پائلٹ کو پکڑ لیا تھا اور دو دن قبل اسے زندہ نذرآتش کردیا۔ اس واقعہ کے خلاف عالمی سطح پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ شاہ عبداللہ دوم نے شخصی طور پر فوجی کے ارکان خاندان کو

عمان۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اُردن نے آج کہا ہے کہ داعش کے خلاف مزید سخت موقف اختیار کرتے ہوئے جنگی طیاروں نے تازہ فضائی حملے کئے۔ شام میں داعش نے اُردن کے ایک فوجی پائلٹ کو پکڑ لیا تھا اور دو دن قبل اسے زندہ نذرآتش کردیا۔ اس واقعہ کے خلاف عالمی سطح پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ شاہ عبداللہ دوم نے شخصی طور پر فوجی کے ارکان خاندان کو تعزیت پیش کی جس کے بعد انہوں نے داعش کو تباہ و تاراج کرنے کے عزم کا اعلان کیا۔ ان کے اس موقف سے اُردن میں اس قتل کے خلاف پائے جانے والے غم و غصہ کا اظہار ہوتا ہے۔ سرکاری عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اُردن کے فضائیہ نے داعش کے خلاف فضائی حملے شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائی۔ اُردن کی اس کارروائی کو اندرون ملک غیرمعمولی تائید و حمایت حاصل ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT