Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / اُردن کو ہند کی پانچ لاکھ ڈالر کی اعانت کا اعلان

اُردن کو ہند کی پانچ لاکھ ڈالر کی اعانت کا اعلان

نئی دہلی ۔ 7 سپٹمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج اُردن کیلئے پانچ لاکھ امریکی ڈالر کی نقد اعانت کا اعلان کیاتاکہ شامی پناہ گزینوں کے بحران کے بڑھتے اثر سے نمٹا جاسکے ۔ ہندوستانی سفیر برائے اُردن انیل تریگو نایت جنھوں نے اُردن کے وزیر منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون عماد فخری سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ہندوستان شامی پناہ گزینوں کی وجہ سے پڑھنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کیلئے اُردنی حکومت کو 0.5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دے رہاہے۔ اُردن کیلئے 0.5 ملین ڈالر کی نقد اعانت ہندوستان کی جانب سے اُس عہد کا حصہ ہے جو مارچ میں کویت میں منعقدہ تیسری معطی کانفرنس برائے شام میں کیا گیا تھا ۔ بعد ازاں ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اُردنی حکومت کی کوششوں کے اعتراف میں اور ہمارے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو ملحوظ رکھتے ہوئے حکومت ہند نے باہمی طورپر اعانت کا فیصلہ کیا ہے ۔ 0.5 ملین ڈالر کی نقداعانت اُردنی حکومت کو باہمی اساس پر حکومت ہند کی جانب سے اولین نقد اعانت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT