Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اُردو اساتذہ کے تقررات کیلئے متحدہ کوششیں ضروری

اُردو اساتذہ کے تقررات کیلئے متحدہ کوششیں ضروری

نظام آباد۔4 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آباد یونٹ کے ضلعی صدر سید عبدالنعیم اورنظام آباد یونٹ کے صدر محمد اسحاق حسین نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں کہاکہ ضلع نظام آباد میں اردو اساتذہ کی593جائیدادوں کی شدید ضرورت ہے۔ اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہورہی ہے ان مطلوبہ جائیدادوں کو منظور کرتے ہوئے DSC-2016کے نوٹیفکیشن میں شامل کیاجائے۔ ضلع نظام آباد کے کئی ہائی اسکول ایسے ہیں جہاں ریاضی اور فزیکل سائنس کے مستقل ٹیچرس نہیں ہیں عارضی اساتذہ سے کام لیا جارہاہے ضلع پریشد ہائی اسکول دریاپور نوی پیٹھ منڈل، ضلع پریشد ہائی اسکول پرکٹ اوٹ پلی کنداکرتی ماکلور ویلپور جہاں پر فزیکل سائنس کا مستقل ٹیچرس نہیں ہے کئی اپرپرائمری اسکول کو ہائی اسکول کا درجہ دیاگیاہے لیکن ان اسکولوں میں کوئی اسکول اسسٹنٹ کی جائیدادیں منظور نہیں کی گئی ہیں۔ سلیمان فارم کوٹگیر منڈل میں بھی نویں جماعت تک اسکول ہے مگر ایک بھی اسکول اسسٹنٹ کا پوسٹ نہیں اب جبکہ (S1)امتحانات ہوچکے ہیں فزیکل سائنس کے مستقل ٹیچرس نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو دشواری پیش آرہی ہے ضلع پریشد ہائی اسکول کوٹگیر پوتنگل میں (25) سال سے سماجی علم کا مستقل ٹیچر نہیں ہے عارضی اساتذہ سے کام لیاجارہاہے اگر مستقل ٹیچرس نہ ہوں تو اس کا راست اثرSSCکے نتائج پرپڑسکتا ہے ۔ انہوںنے دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اپنے طورپر کوشش کریں انہوںنے ملی سیاسی اقلیتی قائدین سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنی سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر اردو اساتذہ کے تقررات کے لئے متحدہ طورپر کوشش کریں اور ملت کے نونہالوں کو اردو تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں۔ اگر اساتذہ نہ ہوں تو یہ طلبہ خانگی اسکولوں کا رخ کریں گے اور سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوجائیں گے انہوںنے چیف منسٹر چندراشیکھررائو، ڈپٹی چیف منسٹرمحمد محمود علی اور ضلع کی ایم پی کے کویتا سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنی خصوصی دلچسپی لے کر ضلع نظام آباد کی(593)اردو اساتذہ کے تقررات کو یقینی بنائیں AIITAکی جانب سے ’’تعلیم اقدار اور معیار کے ساتھ‘‘ کے عنوان پر ایک تحریری مقابلہ رکھاگیا ہے جس میں سرکاری ، خانگی اساتذہ لکچررس وغیرہ حصہ لے سکتے ہیں اردو تلگو انگریزی زبان میں لکھاجاسکتاہے ۔ 15؍نومبر تک مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ فرمائیں۔ محمد اسحاق حسین ، مکان نمبر9-12-207،احمدپورہ کالونی روبرو نصیر ہوٹل، نظام آباد۔ فون نمبر9441050217-9059366681۔

TOPPOPULARRECENT